تاریخ شائع کریں2024 21 April گھنٹہ 16:44
خبر کا کوڈ : 632591

ایران ایک علاقائی طاقت ہے،امریکی حکومت

 صیہونی اخبار معاریو نے لکھا ہے کہ  اپنی سرزمین کے اندر سے مقبوضہ فلسطین کے خلاف ایران کے فوجی آپریشن پر امریکا کا جھک جانا، تہران اور تل ابیب کی لڑائی میں ایک ڈرامائی تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہے۔  
ایران ایک علاقائی طاقت ہے،امریکی حکومت
صیہونی حکومت کے روز نامہ معاریو نے رپورٹ دی ہے کہ ایران کے جوابی تنبیہی حملے کے بعد امریکی حکومت نے اعتراف کیا ہے کہ ایران ایک علاقائی طاقت ہے۔

صیہونی روزنامہ معاریو نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ اسرائیل کے خلاف ایران کے میزائلی اور ڈرون آپریشن کے بعد امریکا کی بائيڈن حکومت کے ردعمل سے پتہ چلتا ہے کہ واشنگٹن ایران سے ایک علاقائی طاقت کے عنوان سے پیش آتا ہے اور اپنے اتحادی ( صیہونی حکومت) کے خلاف ایران کے براہ راست آپریشن کو قانونی سمجھتا ہے۔  

 صیہونی اخبار معاریو نے لکھا ہے کہ  اپنی سرزمین کے اندر سے مقبوضہ فلسطین کے خلاف ایران کے فوجی آپریشن پر امریکا کا جھک جانا، تہران اور تل ابیب کی لڑائی میں ایک ڈرامائی تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہے۔  

 روز نامہ معاریو نے لکھا ہے کہ امریکا نے سرکاری طرر پر یہ تسلیم کرلیا ہے کہ ایران ایک علاقائی طاقت ہے اور وہ اسرائيل کے خلاف ایران کے آپریشن کے سامنے جھک گیا ہے اور یہ بات امریکا اور اسرائيل کے ساتھ  روابط کے حوالے سے عرب ملکوں میں پایا جانے والا محرک  کم کرے گی ۔   

 یاد رہے کہ پاسداران انقلاب اسلامی نے  13 اور 14 اپریل کی درمیانی رات ایک بیان جاری کرکے مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کے ٹھکانوں پر درجنوں ڈرون طیاروں اور میزائلوں سے حملے کی خبر دی تھی۔  

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے بیان میں کہا گیا تھا کہ  دمشق میں ایرانی کونسلیٹ پر صیہونی حکومت کے حملے کے جواب میں جس میں  ایران کے چند فوجی مشیر اور کمانڈر شہید ہوگئے تھے، سپاہ کی ایئرو اسپیس فورس نے مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کے  معینہ فوجی مراکز کو ڈرون طیاروں اور میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

اسی کے ساتھ اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندہ دفتر نے اعلان  کیا کہ یہ حملہ، دمشق میں ایران کے سفارتی مرکز پر صیہونی حکومت کے حملے کے جواب میں  اقوام متحدہ کے منشور کی دفعہ اکیاون کے مطابق کیا گیا ہے۔ 
https://taghribnews.com/vdcf10dvyw6dmta.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ