تاریخ شائع کریں2024 21 April گھنٹہ 15:20
خبر کا کوڈ : 632599

پاکستان کی جانب سے غزہ کے لیے 400 ٹن انسانی امداد کی 8 ویں قسط روانہ

وزارت خارجہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آج کراچی بندرگاہ پر تقریب کا انعقاد کیا گیا، فلسطینی سفیر احمد رباعی نے تقریب میں امدادی کھیپ وصول کی۔
پاکستان کی جانب سے غزہ کے لیے 400 ٹن انسانی امداد کی 8 ویں قسط روانہ
پاکستان کی جانب سے غزہ کے لیے 400 ٹن انسانی امداد کی 8 ویں قسط روانہ کر دی گئی۔

وزارت خارجہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آج کراچی بندرگاہ پر تقریب کا انعقاد کیا گیا، فلسطینی سفیر احمد رباعی نے تقریب میں امدادی کھیپ وصول کی۔

تقریب میں ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ، سفیر احمد امجد علی، این ڈی ایم اے کے نمائندے اور دیگر افراد شریک ہوئے۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ امداد میں خیمے، ترپال، کمبل، ادویات اور خوراک شامل ہے، امداد مصر کے پورٹ سعید میں پاکستانی سفیر وصول کریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ سامان غزہ کے لوگوں کو ترسیل کے لیے مصری ہلالِ احمر کے سپرد کیا جائے گا، پاکستان غزہ میں اپنے بھائیوں اور بہنوں کی فوری انسانی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

اسحاق ڈار کا یہ بھی کہنا تھا کہ غزہ کے عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان ایک اور امدادی کھیپ بھیج رہا ہے، پاکستانی عوام اور حکومت کی جانب سے غزہ کے لوگوں کے لیے یہ آٹھویں امدادی کھیپ ہے۔
https://taghribnews.com/vdcdnx09nyt0sk6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ