تاریخ شائع کریں2024 22 April گھنٹہ 14:59
خبر کا کوڈ : 632709

ایران نے اسرائیل کو اسی کی زبان میں سبق سکھایا،سینیٹر پلوشہ خان

پیپلز پارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ ہماری جماعت کی جانب سے ایرانی صدر کو خوش آمدید کہا جاتا ہے۔
ایران نے اسرائیل کو اسی کی زبان میں سبق سکھایا،سینیٹر پلوشہ خان
پیپلز پارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ ہماری جماعت کی جانب سے ایرانی صدر کو خوش آمدید کہا جاتا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پلوشہ خان نے کہا کہ ایران نے اسرائیل کو اسی کی زبان میں سبق سکھایا۔

پلوشہ خان کا کہنا ہے کہی ایک جماعت پاکستان میں ایسی ہے جو مفاہمت نہیں چاہتی، پارلیمنٹ میں صدرِ پاکستان نے اپنے خطاب میں بار بار مفاہمت کی پیشکش کی، اپوزیشن نے ہر بار مفاہمت سے انکار کیا۔

انہوں نے کہا کہ پہلے جب چین کے صدر نے آنا تھا تو قیدی نمبر 804 کے لوگوں نے انتشار پھیلایا، اب ایرانی صدر پاکستان آئے ہیں تو بھی قید نمبر 804 کے لوگوں کا یہی ارادہ ہے۔
https://taghribnews.com/vdcgzx93yak9wu4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ