تاریخ شائع کریں2024 22 April گھنٹہ 16:07
خبر کا کوڈ : 632722

حزب اللہ لبنان نے صیہونی ڈرون مار گرایا

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کی جانب سے لبنان میں زمین سے فضا میں مارکرنے والے میزائل سے اسرائیلی ڈرون کو نشانہ بنایاگیا۔
حزب اللہ لبنان نے صیہونی ڈرون مار گرایا
اسرائیلی فوج نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے صیہونی ڈرون مار گرایا۔ 

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کی جانب سے لبنان میں زمین سے فضا میں مارکرنے والے میزائل سے اسرائیلی ڈرون کو نشانہ بنایاگیا۔

اسرائیلی فوج کے مطابق لبنان میں اپنے ڈرون کے نشانہ بننےکے بعد اسرائیلی فضائیہ نے لبنان کے میزائل لانچ سائٹ پر حملہ بھی کیا۔  

حزب اللہ نے اس سےکچھ دیر قبل اسرائیلی ڈرون مار گرانےکا دعویٰ کیا تھا۔ 

یاد رہے 7 اکتوبر  کو اسرائیل کی جانب سے غزہ پر حملے کے بعد سے لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان لبنانی سرحد کے قریب جھڑپیں جاری ہیں، دونوں جانب سے ایک دوسرے پر کئی بار حملے بھی کیے جا چکے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcb55b05rhbfzp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ