تاریخ شائع کریں2024 23 April گھنٹہ 14:33
خبر کا کوڈ : 632843

پاکستان و ایران کے درمیان اطمینان بخش مذاکرات ہوئے ہیں

انہوں نے کہا: ہم صدر رئیسی اور ایرانی وفد کے دورہ پاکستان سے بہت خوش ہیں اور ایرانی احباب کی میزبانی ہمارے لئے فخر کی بات ہے۔
پاکستان و ایران کے درمیان اطمینان بخش مذاکرات ہوئے ہیں
پاکستان کے وزير پیٹرلیئم نے اپنے ایرانی ہم منصب کے ساتھ ملاقات کے بعد کہا ہے کہ فریقین نے اطمینان بخش مذاکرات کئے ہيں اور یہ تعاون، ایک دوسرے کے مفادات کے تحفظ کے لئے جاری رہے گا۔

 مصدق ملک نے ایران کے وزیر پیٹروليئم جواد اوجی کے ساتھ ملاقات کے بعد ارنا کو بتایا کہ: دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی و معاشی تعاون میں توسیع کے غیر معمولی مواقع ہیں۔

انہوں نے کہا: ہم صدر رئیسی اور ایرانی وفد کے دورہ پاکستان سے بہت خوش ہیں اور ایرانی احباب کی میزبانی ہمارے لئے فخر کی بات ہے۔

مصدق ملک نے ایران پاکستان گيس پائپ لائن کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا: ہمارے مذاکرات کا پہلا مرحلہ اسی موضوع کے بارے میں تھا اور ہم یہ سلسلہ مذاکرات کے اگلے مراحل میں جاری رکھیں گے۔

پاکستان کے وزیر پیٹرولیم نے کہا: ایران و پاکستان علاقے میں خوشحالی اور اسی طرح ایک دوسرے کے مفادات کے تحفظ کے لئے تعاون جاری رکھیں گے۔
https://taghribnews.com/vdcfj0dvmw6dmca.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ