تاریخ شائع کریں2024 25 April گھنٹہ 15:02
خبر کا کوڈ : 633096

غزہ میں فلسطینیوں کا قتل عام اور نسل کشی امت مسلمہ کے اختلافات کا نتیجہ ہے

کولمبو کی جامع مسجد میں نمازیوں سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ آج خطے کے جوانوں میں استکبار مخالف مقاومت مقبول ہورہی ہے۔
غزہ میں فلسطینیوں کا قتل عام اور نسل کشی امت مسلمہ کے اختلافات کا نتیجہ ہے
کولمبو کی جامع مسجد میں نمازیوں سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ آج خطے کے جوانوں میں استکبار مخالف مقاومت مقبول ہورہی ہے۔

ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی نے سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو کی جامع مسجد میں نمازیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکا میں میزبان ملک کے حکام کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے حوالے سے مفید مذاکرات ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج امریکہ کی سربراہی میں استکباری ممالک داعش جیسی دہشت گرد تنظیموں کے ذریعے امت مسلمہ کو تقسیم کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں۔ اس موقع پر ہماری ذمہ داری ہے کہ ہر قسم کی تفرقہ بازی سے گریز کریں۔

صدر رئیسی نے کہا کہ غزہ میں فلسطینیوں کا قتل عام اور نسل کشی امت مسلمہ کے اختلافات کا نتیجہ ہے۔ امام خمینی نے 45 سال پہلے عالم اسلام کو اسرائیل سے انتباہ کیا تھا اور اس کو کینسر کے پھوڑے سے تشبیہ دی تھی۔ آج امام خمینی کی پیشن گوئی سچ ثابت ہورہی ہے۔

صدر رئیسی نے کہا کہ آج غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کا دفاع دنیا کے مسلمانوں اور حریت پسندوں پر واجب ہے۔ آج ملکوں کی پہچان کا معیار یہ ہے کہ شرافت کا ساتھ دیتے ہیں یا شرارت کا۔

انہوں نے کہا کہ دشمن نے ایران کو ترقی اور پیشرفت سے باز رکھنے کی بہت سازش کی تاہم کامیاب نہ ہوسکے۔ آج خطے کے جوانوں میں استکبار کے خلاف مقاومت مقبول ہورہی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcgyw933ak9wz4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ