تاریخ شائع کریں2024 25 April گھنٹہ 15:15
خبر کا کوڈ : 633097

دی ہیگ عدالت روان مہینے کے اختتام تک نتن یاہو کی گرفتار کا حکم دے سکتی ہے

دی ہیگ میں عالمی عدالت کی جانب سے نتن یاہو اور صہیونی رہنماوں کی ممکنہ گرفتاری کے حکم کے پیش نظر تل ابیب میں اسرائیلی حکام کا ہنگامی اجلاس ہوا ہے۔
دی ہیگ عدالت روان مہینے کے اختتام تک نتن یاہو کی گرفتار کا حکم دے سکتی ہے
غزہ میں جنگی جرائم کی بنیاد پر بین الاقوامی کی جانب سے نتن یاہو اور دیگر حکام کی گرفتاری کے ممکنہ حکم کے پیش نظر تل ابیب میں صہیونی حکام کا ہنگامی اجلاس ہوا ہے۔

غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم کے حوالے صہیونی وزیراعظم نتن یاہو اور دیگر اعلی حکام کے خلاف مقدمہ جاری ہے۔ دی ہیگ میں عالمی عدالت کی جانب سے نتن یاہو اور صہیونی رہنماوں کی ممکنہ گرفتاری کے حکم کے پیش نظر تل ابیب میں اسرائیلی حکام کا ہنگامی اجلاس ہوا ہے۔

روسیا الیوم نے صہیونی میڈیا کے حوالے سے کہا ہے کہ دی ہیگ عدالت روان مہینے کے اختتام تک نتن یاہو اور دیگر صہیونی رہنماوں کی گرفتاری کا حکم جاری کرسکتی ہے۔ ان رہنماوں میں سیاسی اور دفاعی رہنما شامل ہیں۔

صہیونی چینل 13 نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ بین الاقوامی عدالت کی جانب سے وزیراعظم نتن یاہو، وزیرجنگ گیلانت اور چیف آف سٹاف جنرل ہالیوی کے خلاف تحقیقات کی گئی ہے۔

چینل 12 نے اس حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ گذشتہ ہفتے نتن یاہو نے برطانیہ اور جرمنی کے وزرائے خارجہ سے اپیل کی ہے کہ بین الاقوامی عدالت سے گرفتاری کا حکم جاری ہونے سے پہلے عالمی عدالت اور صہیونی حکومت کے درمیان ثالثی کریں۔

صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق نتن یاہو نے اس حوالے سے اپنے مغربی اتحادیوں سے رابطے بڑھائے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdchwxn-q23nxvd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ