تاریخ شائع کریں2024 25 April گھنٹہ 21:28
خبر کا کوڈ : 633142

صدر ایران نے لاہور و کراچی کے دورے میں مختلف ثقافتی و تجارتی شخصیات سے ملاقاتیں کی تھیں

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے: پاکستانی عوام میں رہبر انقلاب اسلامی اور صدر ایران کے سلسلے میں عقیدت و احترام اور جوش و جذبہ سڑکوں اور خاص طور پر سوشل میڈیا پر غیر معمولی تھا۔

وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے ایکس پر لکھا: صدر ایران کے دورہ سری لنکا میں " اوما اویا " ڈیم پروجیکٹ کا افتتاح کیا گيا جسے ایرانی انجینیئروں نے بنایا ہے۔

انہوں نے کہا: اس سے قبل صدر ایران نے لاہور و کراچی کے دورے میں مختلف ثقافتی و تجارتی شخصیات سے ملاقاتیں کی تھیں۔

وزیر خارجہ نے کہا:  پاکستانی عوام خاص طور پر نوجوانوں  میں رہبر انقلاب اسلامی اور صدر ایران کے سلسلے میں عقیدت و احترام اور جوش و جذبہ سڑکوں اور خاص طور پر سوشل میڈیا پر غیر معمولی تھا۔

یاد رہے صدر ایران سید ابراہیم رئيسی پیر کے روز اپنے پاکستانی ہم منصب کی باضابطہ دعوت پر ایک اعلی سیاسی و تجارتی وفد کے ہمراہ اسلام آباد گئے تھے اور 2 دنوں کے بعد وہ وہاں سے سری لنکا کے ایک روزہ دورے پر گئے۔
https://taghribnews.com/vdci5paqrt1apz2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ