تاریخ شائع کریں2024 25 April گھنٹہ 21:37
خبر کا کوڈ : 633144

ایران کے صدر کا پاکستان آنا حوش آیند ہے،سینیٹر عبدالغفور حیدری

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی سیکریٹری جنرل، سینیٹر عبدالغفور حیدری نے اس سوال کے جواب میں کہ  "ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟" کہا کہ ہم دو ہمسایہ اور برادر ملک ہیں۔
ایران کے صدر کا پاکستان آنا حوش آیند ہے،سینیٹر عبدالغفور حیدری
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی سیکریٹری جنرل، سینیٹر عبدالغفور حیدری نے ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کو نیک شگون قرار دیا ہے۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی سیکریٹری جنرل، سینیٹر عبدالغفور حیدری نے اس سوال کے جواب میں کہ  "ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟" کہا کہ ہم دو ہمسایہ اور برادر ملک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ پڑوسی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں مگر بدقسمتی سے، ماضی میں، ہم نے اپنے تعلقات میں اتار چڑھاؤ دیکھا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے صدر کا یہاں آنا حوش آیند ہے۔

عبدالغفور حیدری نے تاکید کی کہ یہ دورے جاری رہنے چاہئیں، اس سے غلط فہمیاں کسی حد تک دور ہو جائیں گی، اور دنیا کے لیے ایک اچھا پیغام ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کو نیک شگون سمجھتے ہیں، بالخصوص موجودہ وقت میں جب فلسطینی قوم کو صیہونی حکومت کے جرائم کا سامنا ہے اور ان کا قتل عام کیا جا رہا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcayeniy49ne61.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ