تاریخ شائع کریں2024 25 April گھنٹہ 21:56
خبر کا کوڈ : 633146

امریکہ کی یونیورسٹیوں میں فلسطین کی حمایت کی تحریک اب فرانس پہنچ گئی

طلبہ، فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کے سد باب کا مطالبہ کر رہے ہيں اور ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ یونیورسٹیوں میں فلسطین کی حمایت میں مظاہروں کی سرکوبی نہ کی جائے۔
امریکہ کی یونیورسٹیوں میں فلسطین کی حمایت کی تحریک اب فرانس پہنچ گئی
 امریکہ کی یونیورسٹیوں میں کئی دنوں سے جاری فلسطین کی حمایت کی تحریک اب فرانس پہنچ گئی ہے۔

فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق فرانس کی یونیورسٹیوں میں فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے اور تحریک میں یہ مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ یونیورسٹی ہر اس یونیورسٹی اور کمپنی سے رابطہ ختم کرے جو غزہ میں نسل کشی میں صیہونی حکومت کا ساتھ دے رہی ہے ۔

طلبہ، فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کے سد باب کا مطالبہ کر رہے ہيں اور ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ یونیورسٹیوں میں فلسطین کی حمایت میں مظاہروں کی سرکوبی نہ کی جائے۔

فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے پیرس میں فلسطین کی حمایت میں طلبہ کے کئی مظاہروں کو درہم برہم کر دیا۔

پیرس میں طلبہ یونین نے یونیورسٹی کے اندر پولیس بلانے کے انتظامیہ کے فیصلے کو بے حد تشویش ناک قرار دیا ہے اور زور دیا ہے کہ اس سے حکومتی دباؤ میں کام کرنے کا عندیہ ملتا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcc01qee2bq1s8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ