تاریخ شائع کریں2024 25 April گھنٹہ 22:53
خبر کا کوڈ : 633152

سید ابراہیم رئیسی کا دمشق ایرانی قونصل خانے کے شہید علی آقا بابائی کے گھر والوں سے ملاقات

ان شہیدوں کا پاکیزہ خون، مزاحمتی محاذ کی عزت و سر بلندی اور جرائم پیشہ صیہونی حکومت کی ذلت کا باعث بنا۔
سید ابراہیم رئیسی کا دمشق ایرانی قونصل خانے کے شہید علی آقا بابائی کے گھر والوں سے ملاقات
 اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر صیہونی حکومت کے دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والے علی آقا بابائی کے گھر جاکر تعزیت پیش کی اور کہا: ان شہیدوں کا پاکیزہ خون، مزاحمتی محاذ کی عزت و سر بلندی اور جرائم پیشہ صیہونی حکومت کی ذلت کا باعث بنا۔

سید ابراہیم رئیسی نے جمعرات کی شام ، سری لنکا سے ایک روزہ دورے سے واپسی کے بعد، تہران کے جنوب مغربی علاقے کے دورہ کیا اور نے دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر صیہونی حکومت کے دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والے علی آقا بابائی کے گھر گئے اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ یہ شہداء ملک و علاقے کی سلامتی کے اہم مشن کے دوران بدترین حکومت کے ہاتھوں مارے گئے ہیں۔ ان شہیدوں کا پاکیزہ خون، مزاحمتی محاذ کی عزت و سر بلندی اور جرائم پیشہ صیہونی حکومت کی ذلت کا باعث بنا۔

صدر ابراہیم رئیسی نے صیہونی حکومت کے اس جرم کا اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی جانب سے دیئے جانے والے زبردست جواب کا ذکر کیا اور کہا: یقینی طور پر ان شہیدوں کی خون کی برکت سے اس جرائم پیشہ حکومت کا مکمل خاتمہ جلد ہو جائے گا۔
https://taghribnews.com/vdcjitem8uqetvz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ