تاریخ شائع کریں2024 26 April گھنٹہ 13:25
خبر کا کوڈ : 633185

پاکستان نے امریکی دباؤ کے باوجود گیس پائپ لائن پر عملدرآمد کا عزم ظاہر کیا ہے

ان کا کہنا تھا کہ صدر رئیسی کا پاکستان اور سری لنکا کا دورہ اچھی ہمسائيگی اورعلاقائی ہم آہنگی کی پالیسی کے تحت انجام پایا ہے۔   
پاکستان نے امریکی دباؤ کے باوجود گیس پائپ لائن پر عملدرآمد کا عزم ظاہر کیا ہے
صدر ایران کے دورہ اسلام آباد کے موقع پر پاکستان نے امریکی دباؤ کے باوجود، امن پائپ لائن کے حوالے سے اپنے وعدوں پر عملدرآمد کا عزم ظاہر کیا ہے۔

یہ بات صدر ایران کے معاون برائے سیاسی امور محمد جمشیدی نے دورہ پاکستان اور سری لنکا کے بارے میں انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔  

ان کا کہنا تھا کہ صدر رئیسی کا پاکستان اور سری لنکا کا دورہ اچھی ہمسائيگی اورعلاقائی ہم آہنگی کی پالیسی کے تحت انجام پایا ہے۔   

محمد جمشیدی نے صدر رئیسی کے دورہ پاکستان کو اس سفر کی اسٹریٹجک اہمیت اور اس کی نمایاں کامیابیوں کے تناظر میں اہم قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ نجی مذاکرات اور بات چیت میں، ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ فریق مقابل  کوامن گيس پائپ لائن کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنا چاہیے۔

صدر کے معاون برائے سیاسی امور کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اس بات کو قبول کیا ہے کہ گيس پائپ لائن کے سلسلے میں اپنی کی ذمہ داریوں کو پورا کرے گا حالانکہ اسے امریکی دباؤ کا سامنا ہے۔

انہوں نے  تہران اور اسلام آباد کے درمیان دفاع اور سلامتی کے سمجھوتے کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک نے سلامتی اور خاص طور سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک دوسرے کے ساتھ زیادہ سے زیادہ ہم آہنگی پیدا کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcfcmdvtw6dmya.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ