تاریخ شائع کریں2024 26 April گھنٹہ 14:27
خبر کا کوڈ : 633187

دمشق میں ایران کے کونسلر آفس پر حملے نے خطے کے امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے

غزہ میں نسل کشی بند کرانا جنگ کو بڑھنے سے روکنا اور مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے امن عمل کو بحال کرنا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اہم فرائض میں شامل ہے۔
دمشق میں ایران کے کونسلر آفس پر حملے نے خطے کے امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے
اقوام متحدہ میں پاکستان کے نائب مندوب نے اسرائیلی جنگی مشین کی طرف سے غزہ کے عوام کی نسل کشی روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی غاصب حکومت کی غزہ میں جنگ کو وسعت دینے کی کوشش بالخصوص دمشق میں ایران کے کونسلر آفس پر حملے نے خطے کے امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

فلسطین اور مشرق وسطیٰ کے مسئلے پر سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کے دوران عثمان خان جدون نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ میں نسل کشی بند کرانا جنگ کو بڑھنے سے روکنا اور مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے امن عمل کو بحال کرنا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اہم فرائض میں شامل ہے۔

اس نے کہا کہ یہ بات ہمارے لیے باعث تشویش ہے کہ اسرائیل غزہ جنگ کو وسعت دینے کی کوشش کر رہا ہے جس سے مشرق وسطیٰ کے امن و سلامتی اور عالمی امن کو شدید نقصان پہنچے گا۔

پاکستانی سفیر نے مزید کہا کہ مغربی کنارے، لبنان، یمن اور عراق میں اسرائیل کی جارحیت کے بعد دمشق میں ایرانی قونصلیٹ جنرل پر اس کے حملے نے علاقائی امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ  جب تک اسرائیل کی جنگی مشین غزہ کے عوام کے قتل عام کا سلسلہ بند نہیں کرے گی اس وقت تک بدامنی اور جنگ کے پھیلنے کا بڑا خطرہ موجود اور اس کا دائرہ مشرق وسطیٰ تک محدود نہیں رہے گا۔

عثمان جدون نے مزید کہاکہ اقوام متحدہ میں فلسطین کی رکنیت تاریخی ناانصافی کو درست کرنے اور ان کے حق خودارادیت کو تسلیم کی جانے کی سمت ایک قدم ہے۔
https://taghribnews.com/vdch6xn-q23nxzd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ