تاریخ شائع کریں2011 26 September گھنٹہ 08:33
خبر کا کوڈ : 64488
جرمن کے مسلمانوں کی طرف سے:

برمن جرمنی میں حلال ذبح پر سیمنار منعقد

تنا(TNA)برصغیر ھند بیورو
جرمنی میں پہلی بار، برمن شہر میں حلال ذبح کا خصوصی سمینار عام مسلمانوں کے تعاون سے منعقد کیا۔
برمن جرمنی میں حلال ذبح پر سیمنار منعقد
 تقریب نیوز کا ویانا سے مراسلہ:
جرمن کے مسلمانوں کے ریاستی مجلس شورای نے علماء اور ماہرین کے تعاون سے 17 ستمبر 2011 کو جرمن کے شہر برمن میں حلال ذبح کے عنوان سے سیمنار کا اہتمام کیا ۔

سمینار کا آغاز تلاوت قرآن کی تلاوت کے ساتھ کیا گیا اور اسکے بعد ریاستی مجلس کی رکن محترمہ زہرا محمد زادہ نے اسلام میں پاکیزگی اور مسلمانوں کو حلال گوشت کھانے اور کے حکم اور گوشت کو کھانے کی ضرورت پر روشنی ڈالتے ہوئے تاجروں کی طرف سے صرف مالی منفعت کے لالچ میں گوشت پر حلال کی مہر لگا کر بازاروں میں لاتے ہیں کو بہت بڑی خیانت قرار دیا۔ سیمنار کے ایک اور مقرر ڈاکٹر حنفی جو کہ شورای علمای عرب کے رکن ہیں نے حلال ذبح کو سنی نظریہ کے مطابق بیان کرتے ہوئے ذبح کرنے کا رائج پانچ طریقوں کی وضاحت کی۔  

اس سیمنار کے ایک اور مقرر مرکز اسلامی ھیمبرگ کے امام جماعت اور مدیر حجت الاسلام ڈاکٹر رمضانی تے ، انہوں نے سمینار میں تمام مذاہب کے نمایندوں کی حاضری پر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا:اس قسم کی مجلس کا انعقاد کرنے سے ایک طرف تمام حلال ذبح کے تمام اسلامی مراکز کو آپس میں جوڑنے اور قانونی جواز حاصل کرنے میں مدد کرے گا اور دوسری طرف زیادہ منافع کمانے والے لالچی تاجروں پر بھی روک تھام ہوجائے گا۔

انہوں نے اپنی گفتگو کو آگے بڑھاتے ہوئے واجبات اور محرمات کو  انسان کی روح اور جسم کی سلامتی کیلئے خدا کی مہربانی جانتے ہوئے کہا:جس چیز کو اسلام نے حرام قرار دیا ہے اس میں انسان کا فائدہ ہے اور جس کو حرام قرار دیا ہے اس میں نقصان اور تباہی ہے جس سے دوری کرنے کی ضرورت ہے۔ اسلام حیوانوں کے حقوق کے بارے میں نہایت حساس ہے اور حیوانات کی تربیت اور ذبح کیلئے بھی خاص قاعدہ قانون اور احکام وضع کئے ہیں۔اسی طرح اسلام کے ظاہری احکام جیسے کھانے پینے یا نماز روزہ وغیرہ کا فلسفہ بیان کیا ہے کہ جنہیں جان کر ہر کوئی خاص کر پڑا لکھا جوان طبقہ اسلام کی طرف مائل ہوتا ہے۔

انہوں نے اسی طرح شیعہ فقہ کے مطابق اسلامی ذبح کے بارے میں کئے گئے سوالات کا جواب دیا اور آخر میں ذبح کے حوالے سے بعض مستحبات اور مکروہات کی طرف بھی اشارہ کیا۔

اس سیمنار کے چوتھے اور آخری مقرر ،علمای عرب کے  ڈاکٹر ناصر المصری تھے انہوں نے اسلام میں حیوانات کے حقوق اور انکی تربیت سے متعلق احکاماپ پر روشنی ڈالی ۔ قرآن کی بعض سوروں کا نام حیوانوں کے نام پر ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ) کا حیوانوں کے ساتھ پیش آنے کے کئ ایک نمونے بیان کئے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس سیمنار میں نکلنے والے نتائج کو پورے یورپ میں مربوط اسلامی مراکز کو بھیجا جائے گا تاکہ اسکا بھر پور فائدہ حاصل کر سکیں۔ 
https://taghribnews.com/vdcbwab0.rhbawpvkur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ