تاریخ شائع کریں2011 7 October گھنٹہ 14:35
خبر کا کوڈ : 65751
ویانا:

جرمنی میں "اسلام ،دینی اور سماجی ماڈل" کے عنوان سے سمینار منعقد

تنا(TNA)برصغیر ھند بیورو
"اسلام ،دینی اور سماجی ماڈل" (Islam – Religion und Gesellschaftsmodell) کے عنوان سے جرمنی شہر بن میں 24سے 26 اکتوبر 2011 تک سمینار منعقد کیا جارہا ہے۔
جرمنی میں "اسلام ،دینی اور سماجی ماڈل" کے عنوان سے سمینار منعقد
تقریب نیوز جرمن بیورو کا ویانا سے مراسلہ:
اس سمینار میں شرکت کے حوالے سے بیان میں آیا ہے کہ :جرمنی کی وزارت داخلہ کے مطابق جرمنی میں چالیس لاکھ مسلمان آباد ہیں،اس اعتبار سے جرمنی میں مسلمان تیسرا دینی سماج ہے۔

جرمن میں رہنے والے لوگوں کا روزانہ آپسی ملاپ نہایت ہی کامیاب رہا ہے،البتہ دوسری طرف بڑے بڑے مشکلات کا بھی سامنا رہا ہے ۔ 

اس سمینار میں جرمنی میں رہنے والے مسلمانوں کی حالت اور انکی دینی زمہ داریوں کو زیر بحث لایا جائے گا کہ اسلامی سماج کی کیا خصوصیت ہونی چاہئے اور حکومت کو اسلام کے ساتھ کس طرح پیش آنا چاہئے۔ 

اسکے علاوہ جرمنی میں آباد علویوں کہ جن کے بارے میں اندازہ لگایا جاتا ہے کہ چھے لاکھ افراد پر مشتمل آباد ہیں کا دوسرے مسلمانوں کے ساتھ وجوہ تمایز کو دیکھنا بھی اس سیمنار کے مقاصد میں شامل ہے۔ اس کے علاوہ اس سمینار کا پروگرام "مرکزمسجد" (Merkez Moschee)کو دیکھنا شامل ہے۔
https://taghribnews.com/vdcfyedv.w6dtta-kiw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ