ہمیں محبت،یکجہتی اور بھائی چارے اور سب سے بڑھ کر اتحاد و وحدت کا مظاہرہ کرنا چاہئے
پاکستان میں فلسطین فاؤنڈیشن کے سکریٹری جنرل نے مہرنیوز سے گفتگو میں کہا کہ امت مسلمہ کو فلسطین کی آزادی جیسے مشترکہ مفادات،قبلہ اول کی آزادی اور فلسطین کی سرزمین میں غاصب صہیونی حکومت کے جرائم کے خلاف اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یمن،شام اور لبنان میں مظلوموں کی مدد کرنا چاہیے۔
شیئرینگ :
پاکستان میں فلسطین فاؤنڈیشن کے سکریٹری جنرل نے مہرنیوز سے گفتگو میں کہا کہ امت مسلمہ کو فلسطین کی آزادی جیسے مشترکہ مفادات،قبلہ اول کی آزادی اور فلسطین کی سرزمین میں غاصب صہیونی حکومت کے جرائم کے خلاف اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یمن،شام اور لبنان میں مظلوموں کی مدد کرنا چاہیے۔
ڈاکٹر صابر ابو مریم کا تعلق شہر قائد کراچی سے ہے۔ وہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل ہیں اور ایشیائی ممالک کی تنظیم برائے یکجہتی فلسطین (APSP) اور گلوبل کمپین ٹو ریٹرن ٹو فلسطین (GCRP) کے بانی اراکین میں شمار ہوتے ہیں۔ 2012ء میں عالمی مارچ برائے آزادی القدس (GMJ) کے پاکستان میں بنیادی آرگنائزر بھی ہیں۔ ڈاکٹر صابر ابو مریم کا نام پاکستان کے ان چیدہ چیدہ افراد میں سرفہرست آتا ہے کہ جنہوں نے مسئلہ فلسطین کے حوالے سے جدوجہد کی ہے، اس کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر صابر ابو مریم ایک مایہ ناز ریسرچ اسکالر بھی ہیں اور کالم نویسی بھی کرتے ہیں، وہ مغربی ایشیاء (مشرق وسطیٰ) اور فلسطین کے حوالے سے خصوصی کالم لکھتے ہیں۔ دور حاضر میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان ایک ایسی غیر سرکاری تنظیم ہے کہ جس سے پاکستان کی ہر سیاسی و مذہبی جماعت سمیت حقوق انسانی کے لئے کام کرنے والی تنظیمیں اچھی طرح سے واقفیت رکھتی ہیں، مہر نیوز ایجنسی نے وحدت اسلامی کے حوالے سے آپ سے جو گفتگو کی ہے، وہ قارئین کے پیش خدمت ہے:
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ امت مسلمہ کو فلسطین کی آزادی جیسے مشترکہ مفادات،قبلہ اول کی آزادی اور فلسطین کی سرزمین میں غاصب صہیونی حکومت کے جرائم کے خلاف اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یمن،شام اور لبنان میں مظلوموں کی مدد کرنا چاہئے۔ اگر پیغمبر اسلام (ص) آج ہمارے درمیان ہوتے تو یقیناً آنحضرت موجودہ دور کے ظلم اور بربریت کے خلاف قیام اور فلسطینی عوام کے لئے جدوجہد فرماتے،لہٰذا فلسطینی عوام کی حمایت کرنا انبیاء کا کام ہے۔ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم رسول خدا(ص) کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے ظالم اور جابر طاقتوں کے مقابلے میں مظلوموں کا دفاع کریں۔
ڈاکٹر ابو مریم نے بیان کیا کہ ہمیں محبت،یکجہتی اور بھائی چارے اور سب سے بڑھ کر اتحاد و وحدت کا مظاہرہ کرنا چاہئے کیونکہ مسلمانوں کی کامیابی اتحاد و وحدت کے پیغام میں مضمر ہے،اگر ہم فلسطین کو آزاد کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں پیغمبر اسلام (ص) کے وجود مبارک کو محور و مرکز قرار دینا اور پیغمبر (ص) کی سیرت طیبہ سے درس لیتے ہوئے ایک دوسرے کے ساتھ عملی طور پر یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔اگر ہم مسلمانوں کو نجات دینا چاہتے ہیں تو ہمیں حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ذات اقدس کو نمونہ عمل قرار دینا ہوگا۔ہم دنیا کے تمام مسلمانوں کو یہ پیغام دیتے ہیں کہ اگر ان کے آپس میں معمولی اختلافات پائے جاتے ہیں تو وہ انہیں بھول جائیں۔
فلسطین فاؤنڈیشن کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ امت مسلمہ کو عالمی دہشت گرد شیطان بزرگ امریکہ اور اس کے آلہ کار اسرائیل کے مظالم اور جرائم کے خلاف مزاحمت و مقاومت کا مظاہرہ کرنا چاہئے اور اگر ہم ان مقاصد کو حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں 100 فیصد عملی اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
انہوں نے آخر میں کہا کہ پیغمبر ختمی مرتبت حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ و سلم کا یوم ولادت،ہمارے لئے ایک بہترین فرصت ہے تاکہ ہم ایک دوسرے سے متحد ہوں اور عالم اسلام اور انسانیت کے دشمن،یعنی امریکہ اور اس کے آلہ کار اسرائیل سمیت ان کے حامیوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔