تاریخ شائع کریں2024 22 December گھنٹہ 15:45
خبر کا کوڈ : 661603

یمن نے امریکی ایف 18 جنگی طیارہ مار گرایا

یمنی اعلی سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے کہا ہے کہ یمنی فوج نے امریکی جنگی طیارہ ایف 18 کو مار گرایا ہے
یمن نے امریکی ایف 18 جنگی طیارہ مار گرایا
یمن نے بحیرہ احمر میں امریکی فوج کا ایف 18 جنگی طیارہ مار گرانے کا دعوی کیا ہے۔

یمن پر علی الصبح امریکی حملوں کے بعد یمنی فوج نے جوابی کاروائی کی ہے۔

امریکی فوج نے جنگی طیارے کی بحیرہ احمر میں تباہی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فوج نے غلطی سے فائر کرکے اپنا طیارہ مار گرایا ہے۔

امریکی فوج کے مطابق واقعے میں طیارے کا ایک پائلٹ زخمی ہوگیا ہے۔

یمنی اعلی سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے کہا ہے کہ یمنی فوج نے امریکی جنگی طیارہ ایف 18 کو مار گرایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ دنیا کے سامنے رسوائی سے بچنے کے لئے طیارے کی تباہی کی اصل وجہ کبھی سامنے نہیں لائے گا۔
https://taghribnews.com/vdcbg8b0frhb00p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ