انقلاب اسلامی کی برکت سے اہلسنت کی مساجد اور مدارس میں حیرت انگیز اضافہ ہوا ہے
پارلیمنٹ میں زرعی کمیٹی کے نائب سربراہ" جلال محمود زادہ" نے کہا
ایران میں اہلسنت مسلمانوں کی مساجد اور دینی مدارس میں حیرت انگیز طور پر اضافہ ہوا ہے اور یہ امر ایران میں مذہبی ہم آہنگی کا منہ بولتا ثبوت ہے
شیئرینگ :
انقلاب اسلامی کی برکت سے اہلسنت کی مساجد اور مدارس میں حیرت انگیز اضافہ ہوا ہے
تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ میں مھاباد کی عوام کے نمائندہ اور پارلیمنٹ میں زرعی کمیٹی کے نائب سربراہ" جلال محمود زادہ" نے تقریب کے خبرنگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انقلاب اسلامی ایران کی برکت سے ایجاد ہونی والے امن و امان اور بھائی چارگی کی فضاء باعث بنی ہے کہ ایران میں اہلسنت مسلمانوں کی مساجد اور دینی مدارس میں حیرت انگیز طور پر اضافہ ہوا ہے اور یہ امر ایران میں مذہبی ہم آہنگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
اگر انقلاب اسلامی ایران سے پہلے کے دور کا جائزہ لیا جائے تو واضح معلوم ہوجائے گا کہ انقلاب اسلامی ایران سے پہلے ایران میں اہلسنت کس قدر محدود اور وسائل سے محروم تھےانقلاب اسلامی کے برکت سے آج تمام اہلسنت علاقوں کو وہی سہلولیات فراہم کی جارہی ہیں جو کسی بھی شیعہ نشین علاقے کو میّسر ہے۔
انہوں نے کہا اہلسنت برادران کو صرف مذہبی اعتبار سے ہی نہیں بلکہ اقتصادی اور معاشی اعتبار سے بھی خاطر خواہ ترقی حاصل ہوئی ہے اور ایران کی اقتصادی ترقی میں بھی اہلسنت بھائیوں کو برابر سے مواقع فراہم کیے گئے ہیں۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...