حضرت زھرا سلام اللہ علیھا کی ذات صرف خواتیین کے لیے نمونہ عمل نہیں ہیں بلکہ آپ ؑ کی ذات ولایت کی پیروی ، صبر، بردباری اور علم کے میدانوں میں بھی مسلمانوں کے لیے نمونہ عمل ہیں
شیئرینگ :
شیعہ و سنی محبت اہلبیت ع کو واجب جانتے ہیں
تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق ثقافتی امور کے سابق وزیر "سیّد محمد حسینی" نے تقریب کے خبرنگار سے گفتگو کرتے ہوئے حضرت زھرا سلام اللہ علیھا کی ولادت کی مناسبت سے کہا ، رسول اللہ ﷺ کی شخصیت عالم اسلام میں وحدت اور اتحاد کا محور ہیں اور آپ ﷺ کی پیروی اہلیبیت علیھم السلام کی پیروی ہے۔
انہوں نے مزید کہا حضرت زھرا سلام اللہ علیھا کی ذات صرف خواتیین کے لیے نمونہ عمل نہیں ہیں بلکہ آپ ؑ کی ذات ولایت کی پیروی ، صبر، بردباری اور علم کے میدانوں میں بھی مسلمانوں کے لیے نمونہ عمل ہیں۔
"قُل لا اسئلُکُم علیہ الّا المودۃَ فی القربیَ" کی بنیاد پر تمام شیعہ اور سنی اہلیبیت ؑ کی محبت کو واجب جانتے ہیں اور اہلسنت علماء اور بزرگان نے بھی اس امر پر تاکید کی ہے۔