سپاہ پاسداران کو دہشتگرد قرار دینا اپنی قبر کھودنے کے مترادف ہے
" ابو القاسم رئوفیان" نے تقریب کے خبرنگار سےگفتگو کرتے ہوئے کہا
شام ، فلسطین لبنان ، عراق تمام ممالک میں داعش جیسی سفاک تنظیم کو مالی اور ہتھیاروں کی مدد فراہم کرتا رہا ہے
شیئرینگ :
سپاہ پاسداران کو دہشتگرد قرار دینا اپنی قبر کھودنے کے مترادف ہے
تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق " ابو القاسم رئوفیان" نے تقریب کے خبرنگار سےگفتگو کرتے ہوئے کہا جب سے امریکہ کی متکبر اور ظالم حکومت کو شیطان بزرگ کے نام سے یاد کیا جانے لگا ہے اس وقت سے مریکہ کی کوشش ہے کہ انقلاب اسلامی کو نقصان پہچائے اور پاسداران انقلاب اسلامی مدافع انقلاب اسلامی ہونے کے باعث امریکہ کی دشمنی کا نشانہ ہے لیکن یہ دشمنی امریکہ کی قبر میں اس کے ساتھ ہی جائے۔
امریکہ خطے میں اور دنیا میں ہر جگہ دہشتگردی کو فروغ دیتا رہا ہے اور مشرق وسطی میں شام ، فلسطین لبنان ، عراق تمام ممالک میں داعش جیسی سفاک تنظیم کو مالی اور ہتھیاروں کی مدد فراہم کرتا رہا ہے۔