حکومت رونق تولید کے راہ میں حائل رکاوٹوں کو برطرف کرے
مجمع تشخیص مصلحت نظام کے رکن " آیت اللہ محسن مجتھد شبستری" نے کہا
" رونق تولید" کے ذریعہ ملک میں اقتصادی بحران کو ختم کیا جاسکتا ہے اور داخلی پیداوار کو بڑھایا جاسکتا ہے
شیئرینگ :
حکومت رونق تولید کے راہ میں حائل رکاوٹوں کو برطرف کرے
تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق مجمع تشخیص مصلحت نظام کے رکن " آیت اللہ محسن مجتھد شبستری" نے تقریب کے خبرگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ، رہبر معظم انقلاب اسلامی کی جانب سے قرار دیے گئے شعار " رونق تولید" کے ذریعہ ملک میں اقتصادی بحران کو ختم کیا جاسکتا ہے اور داخلی پیداوار کو بڑھایا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا ، رہبر انقلاب اسلامی کے فرمان کے مطابق جس میں انہوں نے "تولید رونق" پر تاکید کی ہے اسی بنیاد پر عوام کا فرض ہے کہ بیرونی مصنوعات کو ترک کرکے اور ملکی مصنوعات کو ترجیح دیں تاکہ خارجی مصنوعا کے مقابلے میں اضافی رقم خرچ کرنے بھی محفوظ ریں اور ملکی پیداوار کو بھی فروغ حاصل ہو۔