چین نے ایران کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں پر ایک بار پھر مخالفت کا اظہار کیا ہے۔
چین کی وزارت خارجہ نے پیر کے روز ایران سے تیل کی درآمدات پر امریکی چھوٹ کی منسوخی کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا
شیئرینگ :
چین نے ایران کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں پر ایک بار پھر مخالفت کا اظہار کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق چین کی وزارت خارجہ نے پیر کے روز ایران سے تیل کی درآمدات پر امریکی چھوٹ کی منسوخی کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیجنگ، ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کا مخالف رہا ہے۔واشنگٹن، ایران سے تیل کی درآمدات پر بعض ملکوں کو دیا جانے والا استثنا ختم کرنے والا ہے جس کی بنیاد پراس نے اعلان کیا ہے کہ ایران سے تیل کی درآمدات بند نہ کرنے والوں کے خلاف امریکہ کی جانب سے پابندیاں عائد کی جائیں گی۔چینی ترجمان وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ تہران کے ساتھ بیجنگ کا دو طرفہ تعاون، قانون کے مطابق ہے۔واضح رہے کہ چین، ایران سے تیل درآمد کرنے والا ایک اہم ملک شمار ہوتا ہے اور وہ ان آٹھ ممالک میں شامل رہا ہے جنھیں ایران سے تیل درآمد کرنے کی امریکی چھوٹ حاصل رہی ہے۔