امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹر پراپنے ٹویٹ میں کہا
امریکی صدر ٹرمپ اپنے عجیب و غریب اور غیرمنطقی بیانات کی وجہ سے ہمیشہ ذرائع ابلاغ کی شہ سرخیوں میں رہنے کو پسند کرتے ہیں
شیئرینگ :
امریکی صدر ٹرمپ اپنے عجیب و غریب اور غیرمنطقی بیانات کی وجہ سے ہمیشہ ذرائع ابلاغ کی شہ سرخیوں میں رہنے کو پسند کرتے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹر پراپنے ٹویٹ میں کہا کہ مولر رپورٹ لکھنے والے مجھ سے نفرت کرتے ہیں۔ میں نے الیکشن کے دوران کوئی غلط کام نہیں کیا۔
امریکا کے صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت سے متعلق خصوصی تفتیش کار رابرٹ مولر کی رپورٹ شائع ہونے کے بعد امریکی قانون سازوں نے مختلف ٹی وی شوز میں تبصرے کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کا مطالبہ کیا ہے۔
رابرٹ مولر کی جانب سے چند روز قبل جاری کی گئی رپورٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے اتحادیوں پر روس سے ملی بھگت اور سازش کرنے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔