تاریخ شائع کریں2019 30 April گھنٹہ 12:11
خبر کا کوڈ : 417666

پاکستان نے ایران کے ساتھ سرحدوں کی سیکورٹی میں اضافہ کردیا

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا
حکومت پاکستان نے ایران کے ساتھ مشترکہ سرحدوں کی حفاظت کیلئے سیکورٹی اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ کیا ہے۔
پاکستان نے ایران کے ساتھ  سرحدوں کی سیکورٹی میں اضافہ کردیا
پاکستانی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان نے ایران کے ساتھ مشترکہ سرحدوں کی حفاظت کیلئے سیکورٹی اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ کیا ہے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس کے دوران مشترکہ سرحدوں کو مزید پر امن بنانے کیلئے پاکستان اور ایران کے درمیان تعاون کے حوالے سے کہا کہ حکومت پاکستان نے نہ صرف سرحدی علاقوں میں سیکیورٹی اہلکاروں کی تعداد میں اضافہ کیا ہے بلکہ حساس علاقوں کی سختی سے نگرانی کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سرحدی اہلکار (ایف سی) ایران سے ملحقہ پاکستانی صوبے بلوچستان کی سکیورٹی کے ذمہ دار ہیں اور وہ ان دنوں ایران کیساتھ مشترکہ سرحدوں کی نگرانی کیلئے اس علاقے میں موجود ہیں۔
میجر جنرل آصف غفور نے مزید کہا کہ پہلی بار کیلئے پاکستان کے سرحدی اہلکاروں کو دو گروپوں شمالی اور جنوبی اہلکاروں میں تقسیم کیا گیا ہے اور ایران کیساتھ مشترکہ سرحدوں کی نگرانی جنوبی اہلکاروں کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاک ایران سرحدیں، امن اور دوستی کی سرحدیں ہیں اور ہم ہمیشہ ان سرحدوں میں امن اور دوستی کو قائم رکھیں گے۔
میجر جنرل آصف غفور نے مزید کہا کہ پاک ایران سرحدیں، پاک افغان سرحدوں سے بالکل الگ ہیں۔ ایرانی سرحدیں پاکستان کیلئے کوئی خطرہ نہیں ہیں اور علاقے کی امن و سلامتی کی فراہمی کیلئے ایران اور پاکستان کے درمیان مثبت اور تعمیری تعاون برقرار ہے۔
https://taghribnews.com/vdcjmaexmuqevmz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ