فرانس میں سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف یلوجیکٹ مظاہرے جاری
فرانس میں سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف یلوجیکٹ والوں کی تحریک جاری ہے
فرانس پریس کے مطابق سنیچر کو ستائیسویں ہفتے بھی دارالحکومت پیرس سمیت مختلف شہروں میں یلوجیکٹ والوں نے سڑکوں پر نکل کے حکومت اور سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف مظاہرے کئے۔
شیئرینگ :
فرانس میں سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف یلوجیکٹ والوں کی تحریک جاری ہے۔
فرانسیسی خبررساں ایجنسی فرانس پریس کے مطابق سنیچر کو ستائیسویں ہفتے بھی دارالحکومت پیرس سمیت مختلف شہروں میں یلوجیکٹ والوں نے سڑکوں پر نکل کے حکومت اور سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف مظاہرے کئے۔ رپورٹوں کے مطابق مظاہرین نے میکرون مردہ بادکے نعرے لگائے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق اس ہفتے اشراف کے محلوں میں بھی یلوجیکٹ مظاہرے کئے گئے۔
حکومت نے گزشتہ ہفتوں کی طرح آج بھی مظاہرین کو کنٹرول کرنے کے لئے وسیع پیمانے پر پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا تھا ۔ بتایا گیا ہے کہ پولیس نے یلوجیکٹ پہن کے مظاہرہ کرنے والوں کو اپنے محاصرے میں لے رکھا تھا۔
یاد رہے کہ فرانس میں یلوجیکٹ مظاہرے، نومبر دو ہزار اٹھارہ کے اواسط میں منہگائی کے خلاف شروع ہوئے اور پھر یہ مظاہرے صدر میکرون کی اقتصادی پالیسیوں اور سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف منظم تحریک میں تبدیل ہوگئے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...