تاریخ شائع کریں2024 25 December گھنٹہ 14:41
خبر کا کوڈ : 661975

31 ویں قومی نماز کانفرنس کے نام رہبر معظم کا پیغام

رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے اکتیسویں قومی نماز کانفرنس کے نام اپنے پیغام میں نوجوانوں کو اول وقت نماز ادا کرنے کی تاکید کی ہے۔ 

اکتیسویں قومی نماز کانفرنس کے لئے رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام درج ذیل ہے:

بسم الله الرّحمن الرّحیم

اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ نماز کانفرنس کا بابرکت سلسلہ برسوں سے جاری ہے اور جناب قرائتی (دامت افاضاتہ) کا یہ مخلصانہ عمل باعث برکت رہا اور جس طرح توقع کی جارہی تھی جاری و ساری ہے اور امید ہے کہ اس کی برکتیں ہمیشہ جاری و ساری رہیں گی۔

میری سب سے بڑی تاکید اور سفارش یہ ہے کہ اولا، نماز کی اول وقت ادائیگی اور دوم توجہ اور حضور قلب کی حفاظت؛ نماز گذار کو جاننا چاہئیے کہ جس سے وہ مخاطب ہے وہ پورے عالم وجود کا مالک اور روز قیامت کا کرتا دھرتا ہے۔ ان دو خصوصیات کے ساتھ نماز، نمازی کے دل و جان اور پھر اس کے انفرادی اور اجتماعی عمل پر اثر انداز ہوگی۔ میری یہ سفارش دوسروں سے بڑھ کر نوجوانوں کے لئے ہے۔ امید ہے توفیق الہی ان کے شامل ہو۔ 

والسّلام‌علیکم‌ورحمةالله
سیّدعلی خامنه‌ای   
25 دسمبر 2024

https://taghribnews.com/vdcd5f09kyt09n6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ