بعض طاقتیں پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات خراب کرتی رہی ہیں
پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا
بعض طاقتیں تہران اور اسلام آباد کے مابین تعلقات میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہیں، تاکہ اپنا ذاتی ایجنڈا حاصل کرسکیں
شیئرینگ :
پاکستان کا کہنا ہے کہ بہت سی طاقتیں نہیں چاہتیں کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات معمول کے مطابق رہیں۔
پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بعض طاقتیں تہران اور اسلام آباد کے مابین تعلقات میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہیں، تاکہ اپنا ذاتی ایجنڈا حاصل کرسکیں۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جب کبھی دونوں ممالک کے درمیان تعلقات خراب کرنے کی کوشش کی گئی، تب تب ایران اور پاکستان نے اعلیٰ سطح پر دوطرفہ مذاکرات کے ذریعے ہر منفی کوشش کو ناکام بنا دیا۔
پاکستان کے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ایسی طاقتیں ہیں، جو ایران کو خطے میں خطرہ سمجھتی ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ طاقتیں کون سی ہیں، وہ اس حوالے سے ابھی نام نہیں لے سکتے۔
واضح رہے کہ پاکستان کےوزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کل دو روزہ دورے پر کویت گئے۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...