افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بم دھماکوں میں 2 ہلاک
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دہشت گردانہ بم دھماکے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے
دارالحکومت کابل کے سیکورٹی والے علاقے میں وزارت حج و اوقاف کے کارکنوں کی گاڑی کے راستے میں بم کا دھماکہ ہوا جس میں دوافراد جاں بحق اور دس دیگر زخمی ہو گئے
شیئرینگ :
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دہشت گردانہ بم دھماکے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔
افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی نے بتایا ہے پیر کی صبح دارالحکومت کابل کے سیکورٹی والے علاقے میں وزارت حج و اوقاف کے کارکنوں کی گاڑی کے راستے میں بم کا دھماکہ ہوا جس میں دوافراد جاں بحق اور دس دیگر زخمی ہو گئے-
دوسری جانب کابل میں ہی نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھر کے سات افراد کو گولی مار کر قتل کر دیا ہے-
کابل پولیس کے ترجمان فرامرز فردوس نے کا کہنا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد کابل میں ایک گھر میں داخل ہوئے اور انہوں نے اندھا دھند فائرنگ کر کے ایک ہی گھر کے سات افراد کو ہلاک کر دیا- کابل پولیس نے اس سلسلے میں مزید تفصیلات نہیں بتائی ہیں۔