عرب ممالک امریکہ کے بجائے فلسطینی عوام کا ساتھ دیں
عرب حکمرانوں کو ایران کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے کے بجائے فلسطینیوں کی عملی حمایت کرنی چاہیے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے تہران میں عظیم الشان ریلی میں شرکت کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے
شیئرینگ :
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے تہران میں عظیم الشان ریلی میں شرکت کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرب حکمرانوں کو ایران کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے کے بجائے فلسطینیوں کی عملی حمایت کرنی چاہیے۔
مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے تہران میں عظیم الشان ریلی میں شرکت کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرب حکمرانوں کو ایران کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے کے بجائے فلسطینیوں کی عملی حمایت کرنی چاہیے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ عالمی یوم قدس کا اصلی اور اہم پیغام یہ ہے کہ صدی معاملہ کامیاب نہیں ہوگا اور فتح فلسطینیوں کے قدم چومے گی۔ بیت المقدس فروخت کے لئے نہیں اور مسلمانوں کے قبلہ اول کو امریکہ اور اسرائیل کے حوالے کرنے کا کسی کو کوئی حق نہیں۔ ظریف نے کہا کہ بعض انگلی شمار عرب حکمراں تصور کرتے ہیں کہ نیتن یاہو کا ساتھ دینے سے ان کا اقتدار بچ جائے گا اور وہ اپنی تمناؤں تک پہنچ جائیں گے جبکہ نیتن یاہو خود کو نہیں بچا سکتا تو وہ ان کو کیسے بچائےگا۔