تاریخ شائع کریں2019 5 June گھنٹہ 11:48
خبر کا کوڈ : 423375

ٹرمپ اور برطانوی وزیراعظم کی تجارتی وفود کے ہمراہ ملاقات

برطانیہ میں امریکی صدر ٹرمپ اور برطانوی وزیراعظم تھریسامئے کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے
برطانیہ میں امریکی صدر ٹرمپ اور برطانوی وزیراعظم تھریسامئے کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے
ٹرمپ اور برطانوی وزیراعظم کی تجارتی وفود کے ہمراہ ملاقات
برطانیہ میں امریکی صدر ٹرمپ اور برطانوی وزیراعظم تھریسامئے کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ میں امریکی صدر ٹرمپ اور برطانوی وزیراعظم تھریسامئے کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابقامریکی صدر ان دنوں برطانیہ کے سرکاری دورے پر ہیں جہاں دورے کے دوسرے روز لندن میں ٹرمپ اور برطانوی وزیراعظم کی تجارتی وفود کے ہمراہ میٹنگ ہوئی ،میٹنگ کے دوران ٹرمپ نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ یورپی یونین چھوڑنے کے بعد برطانیہ امریکہ کے ساتھ انتہائی ٹھوس تجارتی معاہدہ کرسکتا ہے۔تجارتی رابطوں کو تیز کرنے کے لیے پانچ برطانوی، پانچ امریکی فرمز اور سینئر وزرا و حکام کے درمیان ناشتے پر میٹنگ کا انعقاد سینٹ جیمس پیلس میں کیا گیا۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ انہیں یقین ہے کہ امریکہ اور برطانیہ کے درمیان تجارت میں مزید وسعت موجود ہے۔برطانوی وزیراعظم تھریسامئے نے کہا کہ برطانیہ اور امریکہ کے درمیان مستقبل میں ساتھ کام کرنے کے بہت مواقع ہیں۔تھریسامئے نے امریکہ اور برطانیہ کی پارٹنر شپ کو بہترین قرار دیا اور اس میں مزید بہتری پر زور دیا۔ٹرمپ کے دورے کے دوران برطانیہ کے کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں۔اس سلسلے میں پارلیمنٹ اسکوائر پر بھی احتجاج کیا گیا جہاں سیکڑوں مظاہرین نے ٹرمپ کا پتلا لیکر احتجاج کیا ۔
https://taghribnews.com/vdcd5s0okyt0xs6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ