سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی فلسطین سے غداری نمایاں ہوگئی
حازم قاسم نے صدی معاملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا
فلسطینی تنظیم حماس کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسلامی مزاحمت میں صدی معاملے کو باطل کرنے کی قدرت اور صلاحیت موجود ہے
شیئرینگ :
فلسطینی تنظیم حماس کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسلامی مزاحمت میں صدی معاملے کو باطل کرنے کی قدرت اور صلاحیت موجود ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینی تنظیم حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا ہے کہ اسلامی مزاحمت میں صدی معاملے کو باطل کرنے کی قدرت اور صلاحیت موجود ہے۔ حازم قاسم نے صدی معاملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ صدی معاملے کے ذریعہ سعودی عرب، بحرین اور متحدہ عرب امارات کی فلسطین کے بارے میں غداری نمایاں ہوگئی ہے۔ اس نے کہا کہ حماس نے صدی معاملے کو ناکام بنانے کے سلسلے میں فلسطینی اتھارٹی سے کئی بار مذاکرات کی پیشکش کی ہے اور اسلامی مزاحمت تنہا بھی صدی معاملے کو باطل کرنے کی قدرت اور صلاحیت رکھتی ہے۔