جب تک امریکہ اپنے وعدوں پر عمل نا کرے مذکرات ممکن نہیں
قومی امن کمیشن کے رکن اور بین الاقوامی سیاسی امور کے ماہر " سید حسین نقوی حسینی " نے کہا
جب تک امریکہ اپنے وعدوں پر عمل نہیں کرلیتا اور اس کے طرز عمل میں تبدیلی نہیں آتی اور دوطرفہ احترام کا خیال نہیں رکھا جاتا اس وقت تک ایران امریکہ سے مذاکرات نہیں کرسکتا
شیئرینگ :
جب تک امریکہ اپنے وعدوں پر عمل نا کرے مذکرات ممکن نہیں
تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق ، قومی امن کمیشن کے رکن اور بین الاقوامی سیاسی امور کے ماہر " سید حسین نقوی حسینی " نے تقریب کے خبرنگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ، انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد سے جاپان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جن سے ایران کے خاص اور اچھے تعلقات رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ، ایران کی امریکہ سے مذاکرات کی شرائط بہت ہی واضح ہیں، جب تک امریکہ اپنے وعدوں پر عمل نہیں کرلیتا اور اس کے طرز عمل میں تبدیلی نہیں آتی اور دوطرفہ احترام کا خیال نہیں رکھا جاتا اس وقت تک ایران امریکہ سے مذاکرات نہیں کرسکتا۔
امریکہ نے پچھلے 40 سالوں میں ایران کے خلاف صرف صرف مشکلات ہی ایجاد کی ہیں اور دوسری طرف سے مذاکرات کا ڈھونگ رچاتے ہوئے بہت سے ممالک کو ثالثی کے لیے بھیجا ہے۔ امریکہ کا یہ طرز عمل ایرانی قوم کی استقامت اور میدان میں ڈٹے رہنے کی دلیل ہے۔