مجتبی رحماندوست" نے تقریب کے خبرنگار سے گفگو کرتے ہوئے کہا
امریکہ یہودیوں کی روش پر عمل پیرا ہے اور خود کو دنیا کی سب سے ممتاز قوم اور ملک سجھتا ہے اور جہاں اس کا دل چاہتا ہے تباہی مچادیتا ہے لیکن کسی کو بھی حق حاصل نہیں ہے
شیئرینگ :
امریکہ خود کو انسانی حقوق سے بالاتر سمجھتا ہے
تقریب خبررساں ایجنسی کے مطابق " مجتبی رحماندوست" نے تقریب کے خبرنگار سے گفگو کرتے ہوئے کہا ، ہم نے جو کچھ بھی یہودیوں کے متعلق کتابوں میں پڑھا ہے کہ یہودی خود کو دنیا کی بہترین قوم سمجھتے تھے اور آج ہم نے اس بات کا عملی مشاہدہ کیا ہے کہ امریکہ یہودیوں کی روش پر عمل پیرا ہے اور خود کو دنیا کی سب سے ممتاز قوم اور ملک سجھتا ہے اور جہاں اس کا دل چاہتا ہے تباہی مچادیتا ہے لیکن کسی کو بھی حق حاصل نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا نہ صرف امریکی صدر بلکہ امریکی عوام بھی خود کو دنیا کا بہترین قوم تصور کرتی ہے۔ کس نے ٹرمپ کو حق دیا ہے کہ جولان کی پہاڑیوں کو اسرائیل کا حصہ قرار دے۔امریکہ کو کس نے اس بات کا حق دیا تھا کہ ایران کے مسافر بردار طیارے کو میزائل سے نشانہ بنائے اور کمال بے شرمی سے کہے کہ ہم سمجھے فوج طیارہ ہے۔۔۔
امریکہ نے 8 سالہ جنگ میں صدام کی حمایت کی اور ایران کی بے گناہ عوام کے قتل عام میں صدام کی مدد کی اور آج فلسطینی عوام کے قتل عام میں اسرائیل کی مدد کررہا ہے۔ ان ساب باتوں کی دلیل یہ کہ امریکہ خود کو انسانی حقوق سے ماوراء سمجھتا ہے اور سمجھتا ہے کہ اس نے جو کام بھی انجام دیا ہے وہ صحیح ہے۔