موصل میں کانفنس کا انعقاد امریکہ کے ایجاد کردہ تفرقہ کے خلاف موثر کوشش ہے
لبنان میں تحریک توحید اسلامی کے سربراہ " شیخ بلال سعید شعبان" نے کہا
موصل میں تفرقہ انگیزی اور دہشت گردی کے خلاف کانفرنس کا انعقاد خطے میں امریکہ کی فرقہ ورانہ سازشوں کا صد باب ہے۔
شیئرینگ :
موصل میں کانفنس کا انعقاد امریکہ کے ایجاد کردہ تفرقہ کے خلاف موثر کوشش ہے
تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق لبنان میں تحریک توحید اسلامی کے سربراہ " شیخ بلال سعید شعبان" نے تقریب کے خبرنگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ، موصل میں تفرقہ انگیزی اور دہشت گردی کے خلاف کانفرنس کا انعقاد خطے میں امریکہ کی فرقہ ورانہ سازشوں کا صد باب ہے۔
شیخ شعبان نے مزید کہا، اس کانفرنس میں شیعہ ، سنی ، مسیحی ، کرد ، عرب اور ترکمان علماء نے شرکت کرکے اس بات کا ثبوت دیا ہے کہ موصل کی عوام تفرقہ انگیزی کے خلاف ہے۔
انہوں نے مزید کہا تفرقہ مغربی ممالک کی ایجاد کردہ لعنت ہے اور اس لعنت کی پرورش جہالت اور نادادنی کی گود میں ہوئی جس کے ذریعہ مسلمانوں پر حکومت کی۔
ہمیں اس بات کی کوشش کرنی چاہیے عالم اسلام کو وحدت اور اتحاد کی جانب بڑھایا جائے تاکہ مسلمانوں کو درپیش مسائل کا حل ہوسکے۔