تاریخ شائع کریں2019 12 July گھنٹہ 15:49
خبر کا کوڈ : 429226

دیگر مذاہب کے مقدسات اور ان کے بزرگوں کی توہین جائز نہیں ہے، آیت اللہ وحید خراسانی

عالم اسلام کے بزرگ عالم دین "آیت اللہ وحید خراسانی حفظه اللہ" نے کہا
دیگر مسلمان مذاہب سے دشمنی اور ان کے مقدسات اور بزرگان کی توہین ، لعن اور سبّ کرنا کسی صورت جائز عمل نہیں ہے کیوں کہ یہ عمل اہلیبیت علیھم السلام سے دوری کا باعث ہے
دیگر مذاہب کے مقدسات اور ان کے بزرگوں کی توہین جائز نہیں ہے، آیت اللہ وحید خراسانی
دیگر مذاہب کے مقدسات اور ان کے بزرگوں کی توہین جائز نہیں ہے

تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق، عالم اسلام کے بزرگ عالم دین "آیت اللہ وحید خراسانی حفظه اللہ" نے تقریب کے خبرنگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ، دشمن کے مقابلے میں وحدت اور اپنی صفوں میں نظم بہت ہی ضروری ہے اور یہ عالم اسلام کے دلسوز شخصیات کی دلی آرزو ہونے کے ساتھ ساتھ جمہوری اسلامی ایران کا بھی ہدف ہے ۔
آیت اللہ وحید خراسانی نے مزید کہا، اس مقدس ہدف کی بنیاد قرآن و سنت ہے جس میں مسلمانوں کو حکم دیا گیا ہے کہ آپس میں تفرقہ ایجاد نہ کریں، کیوں کہ مسلمانوں کے درمیان تفرقہ اللہ کی عنایات میں کمی کا باعث ہے اور مسلمانوں کی ذلت و رسوائی کا سب سے بڑا سبب بھی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دیگر مسلمان مذاہب سے دشمنی اور ان کے مقدسات اور بزرگان کی توہین ، لعن اور سبّ کرنا کسی صورت جائز عمل نہیں ہے کیوں کہ یہ عمل اہلیبیت علیھم السلام سے دوری کا باعث ہے۔۔
https://taghribnews.com/vdcewo8epjh8wwi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ