حوزہ علمیہ عرفانی قرہ بلاغ کے استاد " امجد نظری" نے تقریب کے خبرنگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا
دشمن ہے جو ہمارے اختلافات کو ہوا دے کر تفرقہ ایجاد کرتا ہے لیکن جمہوری اسلامی ایران نے مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور وحدت کے لیے خاطر خواہ اقداات انجام دیے ہیں
شیئرینگ :
تعصب اور تنگ نظری کو دور کردینا چاہیے
تقریب خبر رساں اجنسی کے مطابق ، حوزہ علمیہ عرفانی قرہ بلاغ کے استاد " امجد نظری" نے تقریب کے خبرنگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ، اس حوزہ عملیہ نے معاشرے پر بہت ہی مثبت اثرات مرتب کیے ہیں اور مسلمانوں کے درمیان وحدت ایجاد کرنے میں اس ادارے کی بیش قیمت خدمات موجود ہیں۔
امجد نظری نے مزید کہا کہ شیعہ اور سنی کے درمیان کوئی مشکل نہیں ہے یہ دشمن ہے جو ہمارے اختلافات کو ہوا دے کر تفرقہ ایجاد کرتا ہے لیکن جمہوری اسلامی ایران نے مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور وحدت کے لیے خاطر خواہ اقداات انجام دیے ہیں۔
ہمیں چاہیے کہ مسلمانوں کی ترقی اور دشمن کی سازشوں سے نجات حاصل کرنے کے لیے تنگ نظری اور تعصب سے دوری اختیار کریں۔