یمن سے متحدہ عرب امارات کی فوجوں کا انخلاء مشکوک ہے
یمن کے بین الاقوامی سیاسی امور کے ماہر اور تجزیہ نگار "حمید رزق" نے کہا
متحدہ عرب امارات چاہتا ہے کہ دنیا کو دیکھائے کہ وہ یمن کی جنگ سے نکل گیا ہے لیکن درحقیقت اور میدان جنگ میں موجود ہے
شیئرینگ :
یمن سے متحدہ عرب امارات کی فوجوں کا انخلاء مشکوک ہے
تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق یمن کے بین الاقوامی سیاسی امور کے ماہر اور تجزیہ نگار "حمید رزق" نے تقریب کے خبرنگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، متحدہ عرب امارات چاہتا ہے کہ دنیا کو دیکھائے کہ وہ یمن کی جنگ سے نکل گیا ہے لیکن درحقیقت اور میدان جنگ میں موجود ہے۔
حمید زرق نے مزید کہا کہ، امارات کے پاس دو راستے ہیں کہ اول یہ کہ وہ خطے میں یمن اور ایران کے ساتھ دشمنی کو آگے بڑھائے اور دوسرا راستہ یہ ہے کہ عقب نشین کرے ۔ان دونوں صورتوں میں امارات کو نقصان ہے جبکہ میدان سے نکلے میں سعودی عرب کمزور پڑ جائے گا۔
امارات ظاھرا دیکھانا چاہتا ہے کہ وہ میدان میں نہیں ہے جبکہ وہ میدان میں رہ کر سعودی عرب کی حمایت کرتا رہے گا۔ سعودی عرب نے اپنی تمام تر فوجی صلاحیت کو یمنی عوام کے خلاف استعمال کیا ہے وہ یمنی عوام کو بھوک ، موت اور افلاس جیسی مصیبتوں میں مبتلاء کیا ہوا ہے۔