اہلبیت علیھم السلام کی محبت اہلسنت کے عقیدے کا حصہ ہے
امام رضا علیہ السلام کی ولادت کے موقع کی مناسبت سے ایران میں اہلسنت عالم دین " شیخ خلیل فرا" نے کہا
اہلسنت کے عقیدہ کے مطابق اہلبیت رسول علیھم السلام کی محبت ایمان کا جز ہے اور کوئی بھی محبت اہلیبیت ؑ بغیر ایمان کے کامل ہونے کا دعوا نہیں کرسکتا۔
شیئرینگ :
اہلبیت علیھم السلام کی محبت اہلسنت کے عقیدے کا حصہ ہے
تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق امام رضا علیہ السلام کی ولادت کے موقع کی مناسبت سے ایران میں اہلسنت عالم دین " شیخ خلیل فرا" نے تقریب خبرنگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، اہلسنت کے عقیدہ کے مطابق اہلبیت رسول علیھم السلام کی محبت ایمان کا جز ہے اور کوئی بھی محبت اہلیبیت ؑ بغیر ایمان کے کامل ہونے کا دعوا نہیں کرسکتا۔
شیخ خلیل فرا نے مزید کہا ، اہلسنت کی کتابیں اہلیبیت علیھم السلام کے فضائل سے بھری پڑی ہیں اور بے شمار احادیث موجود ہیں جو عشق اہلیبیت علیھم السلام کی تاکید پر دلالت کرتیں ہیں۔اہلیبیت علیھم السلام کی محبت کسی ایک یا چند فرقے تک محدود ہیں ہے بلکہ اسلام کے بنیادی مسلمات میں سے ایک ہے۔