فرانسیسی صدر کی ایرانی، روسی اور امریکی صدور سے ملاقات کریں گے
فرانس کے صدرامانوئل مکرون نے کل بلغراد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا
فرانس کے صدر نے کل رات کہا کہ وہ بہت جلد ایران کے صدرحسن روحانی، روس کے صدر ولادیمیر پوتین اور امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ سے گفتگو کریں گے
شیئرینگ :
فرانس کے صدر نے کل رات کہا کہ وہ بہت جلد ایران کے صدرحسن روحانی، روس کے صدر ولادیمیر پوتین اور امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ سے گفتگو کریں گے۔
فرانس کے صدرامانوئل مکرون نے کل بلغراد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ایشیا میں بڑھتے ہوئے تنازعات کو روکنے کے لئے رواں ہفتے اپنے ایرانی، روسی اور امریکی ہم منصبوں کے ساتھ گفتگو کریں گے۔
فرانس کے صدر نے علاقے میں کشیدگی کو کم کرنے کے لئے کوشش کرنے کا دعوی ایسے میں کیا ہے کہ جب کچھ عرصے قبل انہوں نے اعتراف کیا تھا کہ ایران کے بارے میں ان کی پالیسی امریکہ سے ملتی جلتی ہے۔
یاد رہے کہ فرانسیسی صدر کے سنیئر مشیر "امانوئل بن" نے اسلامی جمہوریہ ایران اور فرانس کے درمیان سیاسی مذاکرات کے سلسلے میں گزشتہ ہفتے اس ملک کا دورہ کیا جنہوں نے مکرون کا پیغام ایرانی صدرحسن روحانی کو پیش کیا.
ایرانی صدر نے اپنے فرانسیسی ہم منصب کے پیغام کو وصول کرنے کے بعد کہا کہ ہمارا مقصد جوہری معاہدے کے دوسرے فریقوں کی جانب سے اپنے وعدوں پر مکمل عملدرآمد کرنا ہے اور اس راستے میں ہر قسم کی کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہیں.
امانوئل بن نے ایران کے دورے کے موقع پر وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری ایڈمیرل علی شمخانی کے ساتھ الگ الگ ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات، جوہری معاہدہ اور اہم عالمی مسائل پر بات چیت کی۔
تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی صوبے خیبر پختونخواہ کے سرحدی علاقے پاراچنار میں دہشت گردوں مسافروں کے قافلے پر حملہ کرکے 42 افراد کو شہید کردیا ...