موغادیشو الشباب کے دہشت گردانہ حملے میں 17 عام شہری جاں بحق
صومالیہ کے دارالحکومت میں ایئر پورٹ کے قریب خود کش بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک
صومالیہ کے دارالحکومت کے ایئر پورٹ کے قریب کار بم دھماکا ہوا، دھماکے کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ اس دوران 28 زخمی بھی ہوئے
شیئرینگ :
صومالیہ کے دارالحکومت میں ایئر پورٹ کے قریب خود کش بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صومالیہ کے دارالحکومت کے ایئر پورٹ کے قریب کار بم دھماکا ہوا، دھماکے کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ اس دوران 28 زخمی بھی ہوئے۔
حکام کے مطابق زخمی ہونے والے 12 افراد کی حالت انتہائی تشویشناک ہے، دھماکے سے قریبی عمارتوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔ حملے کی ذمہ داری دہشتگرد گروہ الشباب نے قبول کی ہے۔
پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ خود کش حملہ کار کے ذریعے کیا گیا، کار نے چیک پوائنٹس کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئیں۔ ہلاک ہونے والوں کی لاشیں اکٹھے کر رہے ہیں، اس میں خود کش حملے کی لاشیں بھی شامل ہے۔
ایک عینی شاہد کا کہنا تھا کہ جس جگہ دھماکا ہوا میں اس سے دور نہیں تھا، میں نے دیکھا کہ دھماکا کے بعد بہت سارے لوگ زخمی ہوئے، یہ بہت بڑا دھماکا تھا، ہر طرف خون ہی خون تھا۔