اسلام برداشت کا دین ہے اور اتحاد کو لازمی قرار دیتا ہے
ایران کے شہر سقنز میں اہلسنت عالم دین " ماموستا عابد نقیبی" نے کہا
اہلسنت کا عقیدہ یہ ہے کہ اگر کوئی سنی نماز کے درمیان اہلیبیت علیھم السلام پر درود نا بھیجے تو اس کی نماز قبول نہیں اور باطل ہے
شیئرینگ :
اسلام برداشت کا دین ہے اور اتحاد کو لازمی قرار دیتا ہے
تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران کے شہر سقنز میں اہلسنت عالم دین " ماموستا عابد نقیبی" نے تقریب کی جانب سے منعقد کردہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا ، ہم اہلسنت کا عقیدہ یہ ہے کہ اگر کوئی سنی نماز کے درمیان اہلیبیت علیھم السلام پر درود نا بھیجے تو اس کی نماز قبول نہیں اور باطل ہے جبکہ اہلسنت کے امام شافعی اہلبیت علیھم السلام سے خاص محبت اور ارادت رکھتے تھے۔
ماموستا عابد نے مزید کہا ، امام حسین علیہ السلام نے ظالم کے مقابلے میں قیام کرکے ہمیں سکھایا کہ ظلم کو برداشت کرنا خود ایک ظلم ہے اور دیکھنے میں آتا ہے کہ دنیا بھر میں اہلسنت یوم عاشورا کو موقع پر امام حسین علیہ السلام کی یاد مناتے ہیں ،مراسم عزا اور جلوس نکالتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ، ہمارے ملک میں ہزاروں شیعہ اور سنی شہیدوں نے اسلام دشمن طاغوت کا مقابلہ کیا اور حال ہی میں داعش جیسے فتنہ کے مقابلے میں بھی شیعہ اور سنی مسلمان ایک دوسرے کے شانہ با شانہ میدان میں دشمن کا مقابلہ کرتے رہے۔