اس سال کے مالی بجٹ کا انحصار تیل فروخت پر بہت ہی کم ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے نئے سال ( 1399شمسی) کا بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بجٹ کا انحصار تیل پر بہت ہی کم ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے نئے سال ( 1399شمسی) کا بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بجٹ کا انحصار تیل پر بہت ہی کم ہے۔
شیئرینگ :
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے نئے سال ( 1399شمسی) کا بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بجٹ کا انحصار تیل پر بہت ہی کم ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے نئے سال ( 1399) کا بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس بجٹ کا انحصار تیل پر بہت ہی کم ہے۔ صدر روحانی نے پارلیمنٹ میں بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ برس ہمارے خلاف سخت ترین پابندیاں عائد کی گئیں لیکن اس کے باوجود ہم نے اپنے وعدوں پر عمل کیا اور تعمیراتی پروجیکٹوں کے لئے بروقت پیسہ فراہم کیا۔
صدر روحانی نے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے ایران کے خلاف سخت پابندیاں عائد کرکے ایرانی حکومت کو اقتصادی میدان میں کمزور کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن ان کی یہ کوشش ناکام ہوگئی اور آئندہ بھی ایرانی قوم کے خلاف ان کی سازشیں اور کوششیں ناکام ہوجائیں گی۔ صدر حسن روحانی نے کہا کہ ہم نے ملک کے بلند مدت اقتصاد کے لئے اہم قدم اٹھائے ہیں اور ہم اس سلسلہ کو آئندہ سال بھی جاری رکھ سکتے ہیں ۔ صنعتی اور پیدواری شعبوں میں پیشرفت اور ترقی کا سلسلہ جاری رکھ کر دشمن کی کوششون کو ناکام بنا سکتے ہیں۔
صدر روحانی نے کہا کہ اقتصادی جنگ میں دشمن نے ایران کو شکست دینے کی ہر ممکن کوشش کی ہے لیکن دشمن کی کوششوں کو ایران کے دلیر اور غیور عوام نے ایک بار پھر ناکام بنا دیا ہے۔