امریکا اپنی سامراجی اور طاغوتی ذہنیت میں انتہاکو پہنچ گیا ہے
علامہ سید ساجد علی نقوی کاکہنا ہے کہ سخت ترین وقت میں ایران پر مزید پابندیاں واضح کررہی ہیں کہ ایسے استعمار سے کسی انسانی ہمدردی کی توقع عبث ہ
علامہ سید ساجد علی نقوی کاکہنا ہے کہ سخت ترین وقت میں ایران پر مزید پابندیاں واضح کررہی ہیں کہ ایسے استعمار سے کسی انسانی ہمدردی کی توقع عبث ہے
شیئرینگ :
علامہ سید ساجد علی نقوی کاکہنا ہے کہ سخت ترین وقت میں ایران پر مزید پابندیاں واضح کررہی ہیں کہ ایسے استعمار سے کسی انسانی ہمدردی کی توقع عبث ہے
علامہ سید ساجد علی نقوی کا کہنا ہے کہ کورونا بین الاقوامی انسانی المیہ ہے مگر افسوس انسانی حقوق کا نام نہاد علمبردار امریکا اپنی سامراجی اور طاغوتی ذہنیت میں انتہاکو پہنچ گیا، سخت ترین وقت میں ایران پر مزید پابندیاں واضح کررہی ہیں کہ ایسے استعمار سے کسی انسانی ہمدردی کی توقع عبث ہے، یہی صورتحال جاری رہی تو پھر دنیا میں پائیدار امن کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا، او آئی سی کی خاموشی معانی خیز ہے ایرانی عوام پابندیوں کے باوجود جس جرات مندی کا مظاہرہ کررہے ہیں اس پر انہیں تحسین پیش کرتے ہیں، امید ہے ایرانی بہادر قوم جلد اس بحرانی کیفیت سے نکل جائے گی
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جاری اور نئی امریکی پابندیوں، پاکستان سمیت عالمی دنیا کی جانب سے پابندیوں کے خاتمے کے مطالبے پر کیا
انہوں نے کہاکہ پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک نے کورونا کے بین الاقوامی المیے کے باعث انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ایران پر جاری پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا مگر افسوس امریکی استعمار کی جانب سے پابندیاں ختم کرنے کی بجائے مزید پابندیوں کے قبیح اقدامات اٹھادیئے گئے جو واضح کررہے ہیں کہ امریکہ کے پیش نظر کبھی انسانی حقوق،اقداراور روایات نہیں بلکہ اپنے قبیح مقاصد کا حصول رہا ہے.
انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ نے اپنے تئیں پابندی اٹھانے کی بات کی مگر افسوس امریکہ جیسے طاغوت کے سامنے اس کی حیثیت بے بس وبے اختیارادارے سے زیادہ نہیں ہے-
انہوں نے کہا ایسا لگتا ہے کہ اسلامی تعاون نام کی تنظیم وجود نہیں رکھتی کیونکہ اس انتہائی مشکل ترین مرحلہ پر اسے بھی خاموشی کے وائرس نے جکڑ لیا ہے-ایرانی قوم کے نام اپنے پیغام میں ان کا مزید کہنا تھا کہ اس مشکل ترین مرحلے پر پوری ملت پاکستان اپنے پڑوسی اور برادر ایرانی قوم کے ساتھ کھڑی ہے.
انہوں نے کہاکہ ایرانی قوم اپنی جرات، بہادری اور بہترین قیادت کے ساتھ اس چیلنج میں بھی اسی طرح سرخرو ہوگی جیسے بین الاقوامی پابندیوں کے باوجود اس نے ترقی کی نئی راہیں متعارف کرائی ہیں۔
انہوں نے مشکل ترین وقت میں جرات مندی پر پوری ایرانی قوم کو داد تحسین پیش کی۔