تاریخ شائع کریں2020 14 April گھنٹہ 00:01
خبر کا کوڈ : 458720

امریکہ کے آمرانہ رویے نے کورونا سے زیادہ دنیا کو نقصان پہچایا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین حسن روحانی نے ونزوئلا کے صدرنیکلس میدورو کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو میں کہا
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ونزوئلا کے صدرنیکلس میدورو کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو میں دنیا بھر میں امریکی مظالم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی سامراجی وائرس ، انسانی معاشرے کے لئے کورونا وائرس سے کہیں زیادہ خطرناک ہے
امریکہ کے آمرانہ رویے نے کورونا سے زیادہ دنیا کو نقصان پہچایا ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ونزوئلا کے صدرنیکلس میدورو کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو میں دنیا بھر میں امریکی مظالم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی سامراجی وائرس ، انسانی معاشرے کے لئے کورونا وائرس سے کہیں زیادہ خطرناک ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین حسن روحانی نے ونزوئلا کے صدرنیکلس میدورو کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو میں دنیا بھر میں امریکی مظالم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی سامراجی وائرس ، انسانی معاشرے کے لئے کورونا وائرس سے کہیں  زیادہ خطرناک ہے۔ صدر روحانی نے کہا کہ ایران اور ونزوئلا نے باہمی تعاون اور یکجہتی کے ساتھ امریکہ کے اس قدیمی وائرس کا اچھی طرح مقابلہ کیا ہے۔ صدر روحانی نے کووڈ 19 کے مقابلے کے  سلسلے میں ایرانی حکام کے  تجربات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی ماہرین نے کورونا وائرس  کی تشخیص کے لئے کٹس اور دیگر طبی وسائل تیار کرلئے ہیں اور ایران کورونا وائرس کے سلسلے میں حاصل ہونے والے تجربات ونزوئلا کو فراہم کرنے کے لئے آمادہ ہے۔ مہرکے مطابق صدر حسن روحانی نے اوپیک پلس کے اجلاس کو مثبت قراردیتے ہوئے کہا کہ تیل کی قیمت میں کمی کو روکنے کے لئے تیل کی پیدوار میں کمی ضروری ہے۔
ونزوئلا کے صدر نیکلس میدورو نے اس گفتگو میں ایران اور ونزوئلا کے باہمی تعلقات کو مضبوط اور مستحکم قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران اور ونزوئلا نے امریکی سامراج کا مقابلہ کرنے کے لئے مشترکہ تعاون اور اتحاد کا مظاہرہ کیا ہے اور دونوں ممالک امریکہ کی ظالمانہ پالیسیوں کا ڈٹ کا مقابلہ کررہے ہیں۔ ونزوئلا کے صدر نے کورونا وائرس کے ساتھ  مقابلہ کو دشوار قراردیتے ہوئے کہا کہ کورونا کا مقابلہ کرنے کے لئے تمام ممالک کے درمیان مشترکہ تعاون ضروری ہے۔ ونزوئلا کے صدر نے کورونا کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں ایرانی تجربات سے استفادہ پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں دونوں ممالک کے وزراء صحت کے درمیان ویڈیو کانفرنس بہت  ضروری ہے۔
https://taghribnews.com/vdcf0cdjxw6dtea.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ