یمنی فورسز کی جانب سے سعودی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا گیا ہے
یمن کی فوج اور عوامی فورسز نے سعودی اتحاد کی پیشقدمی کو روکتے ہوئے سرحدی شہر جیزان پر متعدد سعودی آلہ کاروں کو ہلاک کردیا
یمن کی فوج اور عوامی فورسز نے سعودی اتحاد کی پیشقدمی کو روکتے ہوئے سرحدی شہر جیزان پر متعدد سعودی آلہ کاروں کو ہلاک کردیا
شیئرینگ :
یمن کی فوج اور عوامی فورسز نے سعودی اتحاد کی پیشقدمی کو روکتے ہوئے سرحدی شہر جیزان پر متعدد سعودی آلہ کاروں کو ہلاک کردیا۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی فورسز نے آج بروز پیر سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقے قنبوره میں سعودی اتحاد کی کارروائیوں کا دندان شکن جواب دیتے ہوئے متعدد سعودی آلہ کاروں کو ہلاک و زخمی کرنے کے ساتھ ساتھ جارح فوجیوں کو شدید مالی نقصان بھی پہنجایا۔
در ایں اثناء یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا کہ سعودی اتحاد صوبہ البیضاء کے ناطع محاذ میں اثرانداز ہونے کی کوشش کررہا تھا جس میں اسے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔
سعودی اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے جمعرات کے روز یمن میں جنگ بندی کا اعلان کیا تھا لیکن جنگ بندی کے اعلان کے صرف چند گھنٹے بعد ہی سعودی اتحاد نے اپنی اعلان کردہ جنگ بندی کی دھجیاں اڑا دیں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب اور اس کے بعض اتحادی ممالک، امریکا اور دیگر ملکوں کی حمایت کے زیر سایہ مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے کر رہے ہیں اس عرصے میں لاکھوں یمنی شہری شہید و زخمی اوربے سر و سامانی کی زندگی گزارنے پرمجبور ہو -ئے ہیں۔
سعودی عرب اپنے تمام تر وحشیانہ حملوں کے باوجود اپنا ایک بھی مقصد اب تک حاصل نہیں کر سکا -
پچھلے چند برسوں کے دوران مکمل زمینی، سمندری اور فضائی محاصرے کے باوجود یمنی فورسز کی دفاعی طاقت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔