عراقی سکیورٹی فورسز کا کرکوک میں کامیاب آپریشن ، 23 داعشی ہلاک
عراقی سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکوک میں داعش کے 23 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
عراق کی سکیورٹی فورسز نے کرکوک کے علاقے وادی الشام میں ایک آپریشن کیا جس کے دوران داعش کے 23 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
شیئرینگ :
عراقی سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکوک میں داعش کے 23 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
تسنیم خبر رساں ایجنسی کے مطابق عراق کی سکیورٹی فورسز نے کرکوک کے علاقے وادی الشام میں ایک آپریشن کیا جس کے دوران داعش کے 23 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
اس آپریشن میں عراق کی بری فوج نے فضائیہ کی مدد سے وادی الشام کے علاقے میں دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
عراق کی عوامی رضا کار فورس حشد الشعبی نے بھی گزشتہ بدھ کے روز کرکوک میں داعش کے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کیا تھا۔
عراقی فوج کے مشترکہ کمان کے ترجمان تحسین الخفاجی کا کہنا ہے کہ داعش کی مکمل نابودی تک پورے ملک میں داعش کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔
اگرچہ عراقی افواج نے ایران کی فوجی مشاورت سے ملک کے سبھی علاقے داعش سے آزاد کرا کے اس کی نام نہاد خلافت کا خاتمہ کر دیا ہے لیکن امریکا اور اس کے اتحادیوں کے حمایت یافتہ اس تکفیری دہشتگرد گروہ کے افراد اب بھی عراق کے مختلف علاقوں میں خفیہ طور پر موجود ہیں اور موقع ملنے پر دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دینے سے نہیں چوکتے۔