کورونا کے باعث بیرون ملک وفات پانے والے پاکستانیوں کی واپسی کیلیے اقدامات
سینٹ کی مجلس قائمہ برائے داخلہ کے چئیرمین سینٹر رحمان ملک نے مختلف ممالک میں کورونا وائرس سے پاکستانیوں کی ہلاکتوں کی تفصیلات طلب کر لیں
سینٹ کی مجلس قائمہ برائے داخلہ کے چئیرمین سینٹر رحمان ملک نے مختلف ممالک میں کورونا وائرس سے پاکستانیوں کی ہلاکتوں کی تفصیلات طلب کر لیں
شیئرینگ :
سینٹ کی مجلس قائمہ برائے داخلہ کے چئیرمین سینٹر رحمان ملک نے مختلف ممالک میں کورونا وائرس سے پاکستانیوں کی ہلاکتوں کی تفصیلات طلب کر لیں
سفارتخانوں میں کورونا وائرس سے جاں بحق پاکستانیوں کی باقاعدہ تجہیز و تدفین کیلئے خصوصی سیل بنانے کی ہدایات،کمیٹی اس حوالے سے لئے گئے اقدامات کا ویڈیو کانفرنس کے ذریعے 20 اپریل کو جائزہ لے گی۔
انہوں نے بتایا کہ میں نے اس سلسلے میں چئیرمین بورڈ آف گورنرز اورسیز پاکستانی فانڈشن کو خط بھی لکھا ہے۔ جس میں سفارتخانوں میں کورونا وائرس سے جان بحق پاکستانیوں کی باقاعدہ تجہیز و تدفین کیلئے خصوصی سیل بنانے کی ہدایات کی ہیں۔
رحمن ملک نے کہا کہ وزارت داخلہ، خارجہ اور اورسیز پاکستانی فاونڈیشن سمندر پار پاکستانیوں کی تجہیز و تدفین کیلئے مشترکہ سیل بنائے۔
انہوں نے کہا کہ بتایا جائے کہ امریکہ، اٹلی، اسپین، جاپان، مڈل ایسٹ و دیگر ممالک میں کورونا وائرس کے باعث کتنے پاکستانیوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
رحمن ملک کا کہنا تھا کہ تمام پاکستانی مشنوں میں خصوصی سیل قائم کئے جائیں جو روزانہ کی بنیاد پر پاکستانیوں کی ہلاکتوں کی نگرانی کریں۔
انہوں نے کہا کہ اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کسی بھی پاکستانی کو مناسب مذہبی رسومات کے بغیر اور اجتماعی قبروں میں دفن نہ کیا جائے اور او پی ایف بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی تدفین میں مکمل سہولیات فراہم کرے،قبروں کے اخراجات خود اورسیز پاکستانی فاونڈیشن برداشت کرے اور جاں بحق پاکستانیوں کی باقاعدہ قبروں کی نشاندہی کرکے سوگواروں کو تصاویر بھیجی جائیں۔
انہوں نے ہدایت کی کہ اس سلسلے میں کئے جانے والے انتظامات کی تفصیلات سینیٹ کمیٹی برائے داخلہ کو ارسال کی جائیں۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ کمیٹی اس حوالے سے لئے گئے اقدامات کا ویڈیو کانفرنس کے ذریعے 20 اپریل کو جائزہ لے گی۔