تاریخ شائع کریں2020 14 April گھنٹہ 16:54
خبر کا کوڈ : 458839

امریکہ میں مئی کے پہینے میں لاک ڈاون ختم کردیا جائے گا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی تازہ ترین پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ وہ یکم مئی سے پورے امریکہ میں لاک ڈاؤن ختم کردیں گے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی تازہ ترین پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ وہ یکم مئی سے پورے امریکہ میں لاک ڈاؤن ختم کردیں گے۔ ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایسا کرنے کا پورا اختیار رکھتے ہیں
امریکہ میں مئی کے پہینے میں لاک ڈاون ختم کردیا جائے گا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی تازہ ترین پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ وہ یکم مئی سے پورے امریکہ میں لاک ڈاؤن ختم کردیں گے۔
بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی تازہ ترین پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ وہ یکم مئی سے پورے امریکہ میں لاک ڈاؤن ختم کردیں گے۔ ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایسا کرنے کا پورا اختیار رکھتے ہیں۔ وائٹ ہاؤس میں ہونے والی یہ پریس کانفرنس ڈھائی گھنٹے جاری رہی۔ البتہ اس بارے میں امریکی ریاستوں کے گورنروں اور قانونی ماہرین سے مشاورت نہیں کی گئی کیونکہ امریکی آئین کے مطابق، امریکہ  کی ہر ریاست اپنے شہریوں کے مفاد اور تحفظ سے متعلق فیصلے کرنے میں مکمل آزاد ہے اور یکم مئی سے امریکہ میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد کا انحصار بھی ریاستوں کے گورنروں کی صوابدید پر ہوگا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکہ  میں کورونا وائرس کی وبا کا زور ٹوٹ رہا ہے اور انہیں امید ہے کہ یکم مئی تک حالات مزید بہتر ہوجائیں گے۔
https://taghribnews.com/vdcgw79tyak9n74.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ