صدرحسن روحانی کی وینزویلا کے صدرنکولس میدورو سے ٹیلی فون پر گفتگو
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرحسن روحانی نے آج وینزویلا کے صدرنکولس میدورو کیساتھ ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کہا
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے انسانی معاشرے کیلئے امریکی سامراج کو کورونا وائرس سے کہیں زیادہ خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے جابر حکام نے ہمیشہ ہی آزاد و خود مختارقوموں پر دباو ڈالا ہے۔
شیئرینگ :
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے انسانی معاشرے کیلئے امریکی سامراج کو کورونا وائرس سے کہیں زیادہ خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے جابر حکام نے ہمیشہ ہی آزاد و خود مختارقوموں پر دباو ڈالا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرحسن روحانی نے آج وینزویلا کے صدرنکولس میدورو کیساتھ ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کہا کہ ایران اور وینزویلا نے باہمی تعاون کے فروغ اوریکجہتی سے برسہا برس تک امریکی جارحیت اور وائرس کا مقابلہ کیا۔
صدر مملکت نے کورونا وائرس کیخلاف ایرانی اقدامات اور کامیابیوں من جملہ کورونا وائرس کٹس ٹسٹ کی تیاری اور طبی ساز و سامان کی پیدا وار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کیلئے وینزویلا جیسے دوست ملک کے ساتھ اپنے تجربات کے تبادلے پر تیار ہیں۔
حسن روحانی نے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے فروغ پر زور دیتے ہوئے اس قسم کے تعاون کو ایران اور وینزویلا کےعوام کے مفاد میں قرار دیا۔
ہونے والی ٹیلی فونی گفتگو میں وینزویلا کے صدر نے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کیلئے ایرانی کوششوں کو سراہتے ہوئے ایرانی حکومت اورعوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک سامراج کیخلاف لڑنے میں ایک دوسرے کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
وینزویلا کے صدر نے دونوں ممالک کے وزرائے صحت کے درمیان ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کیلئے ایران کے تجربوں سے فائدہ اٹھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔
انہوں نے اویپک اجلاس کے دوران کئے گئے فیصلوں کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ تیل کی پیداوار میں کمی اور تیل کی قیمتوں میں استحکام لانے کیلئے تعاون ناگزیر ہے اور امریکہ ہر قسم کی کوشش کے باوجود آزاد و خود مختارقوموں کی ترقی و پیشرفت کو روکنے میں ناکام رہا ہے۔