بھارت میں کورونا وائرس کے 24 گھنٹوں میں ہزار سے زائد مریضوں کی تصدیق
دنیا کے دوسرے ممالک کی طرح ہندوستان میں بھی کورونا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد میں ہر روز کافی اضافہ ہو رہا ہے۔
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1076 نئے کیسز درج کئے گئے جس کے بعد متاثرین کی تعداد 11 ہزار سے 400 سے تجاوز کر گئی اور اس دوران اس وبا سے مزید 38 افراد کی موت ہونے سے ہلاک شدگان کی کل تعداد 393 تک پہنچ چکی ہے
شیئرینگ :
دنیا کے دوسرے ممالک کی طرح ہندوستان میں بھی کورونا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد میں ہر روز کافی اضافہ ہو رہا ہے۔
ہندوستانی میڈیا کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1076 نئے کیسز درج کئے گئے جس کے بعد متاثرین کی تعداد 11 ہزار سے 400 سے تجاوز کر گئی اور اس دوران اس وبا سے مزید 38 افراد کی موت ہونے سے ہلاک شدگان کی کل تعداد 393 تک پہنچ چکی ہے۔
ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس کے اب تک کل 11439 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 76 غیر ملکی مریض بھی شامل ہیں۔ ابھی تک کورونا وائرس سے متاثر 1306 افراد مکمل طور سے صحت مند ہو چکے ہیں۔
وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر ہوا جہاں اب تک 2687 لوگ وبا کی زد میں آئے ہیں اور 178 افراد کی موت ہوئی ہے۔
مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 18 افراد ہلاک ہوئے اور وبا کے 353 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
آج پاکستان کے مختلف شہروں میں شیعہ مسلمانوں نے مظاہرے کرکے، پارا چنار کے عوام پر تکفیری دہشت گردوں کے تازہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت اور فوج سے اس حملے کے عوامل ...